تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پی ایس ایل سیزن6 کی ڈریم ٹیم کا اعلان، کپتانی کا قرعہ کس کے نام نکلا؟

لاہور: پی ایس ایل سیزن 6 کے کامیاب اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کپتان نامزد کیا گیا ہے، ان کی متاثر کن قیادت کی بدولت ملتان سلطانز پہلی بار پی ایس ایل کا فاتح بنا۔

ابوظبی میں لیگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود تھی۔

محمد رضوان نے پی ایس ایل کے 12 میچز میں 500 رنز بنائے، جس میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، وکٹ کیپر بیٹسمین کا ایونٹ کے دوران 45.45کی اوسط اور 127.87کا اسٹرائیک ریٹ رہا، وکٹوں کے پیچھے 20شکار کرنے پر محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر بھی قرار دیا گیا ہے۔

محمد رضوان اب تک مجموعی طور پر اعلان کردہ ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے کپتان نامزد ہوئے ہیں۔ اس سے قبل2019 میں سرفراز احمد اور 2020 میں شاداب خان کو ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کپتان نامرد کیا گیا تھا۔

ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں منتخب کردہ گیارہ کھلاڑیوں کو ایونٹ میں ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت شامل کیا گیا، آصف علی ،بابر اعظم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، اور وہاب ریاض دوسری مرتبہ ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے ہیں۔

ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دو اوپنرز پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور افغانستان کے بیٹسمین حضرت اللہ زازئی نامزد ہوئے ہیں،جس کے بعد کولن منرو،صہیب مقصود، محمد رضوان، اور آصف علی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے۔

بو لنگ لائن اپ کی قیادت وہاب ریاض کریں گے، یہاں انہیں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور افغانستان کے راشد خان کا ساتھ میسر ہوگا۔

Comments

- Advertisement -