چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمدرضوان نےکرکٹ فینز کے دل جیت لیے۔
اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ٹیم ورک اورمشترکہ محنت کاثمرہے، قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی نے مداحوں کو خوش کردیاہے۔
انہوں نے کہا کہ محمدرضوان نےکرکٹ فینزکےدل جیت لیے جب کہ حسن علی، نعمان علی کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 14, 2021
محمد رضوان نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بنا کر 197 رنز جوڑے۔
گرین شرٹس 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو لاہور میں سیریز کے فائنل مقابلے میں شکست دے کر کامیابیوں کی سنچری مکمل کی۔
ٹی ٹوئنٹی کے اس سفر میں پاکستان نے 99 میچز مقررہ اوورز میں جیتے جب کہ ایک میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور میں جیتا۔
Victory in Lahore brings up the 💯 for Pakistan@TheRealPCB are the first men’s team to reach a century of T20I wins pic.twitter.com/mBJ5RqClxh
— ICC (@ICC) February 14, 2021