The news is by your side.

Advertisement

پجارا اور رضوان کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ سوشل میڈیا پر ملین ڈالر کا سوال بن گیا

لندن: ٹریننگ سیشن کے دوران پجارا اور رضوان کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی چیمپئن شپ کی شہ سرخیوں میں جگہ پانے والی پاک بھارت جوڑی کا ہر جانب چرچا ہے، چیتشور پجارا کی ڈبل سنچری اور محمد رضوان کی شاندار 79 رنز نے سسیکس کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن ٹو میں ڈرہم کے مقابلے میں اہم پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔

پجارا اور رضوان کی جوڑی نے 154 رنز کی شراکت قائم کی اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ توجہ حاصل کی، بھارتی بیٹر نے سیزن میں لگا تار دوسری ڈبل سینچری اسکور کی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان 79 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی کا چرچا

کھیل کے تیسرے روز کے آغاز سے قبل سسیکس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاک بھارت جوڑی تربیتی سیشن کے دوران محو گفتگو ہیں، اس کی آڈیو پوری طرح سماعت کے قابل نہیں ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ رضوان پجارا سے اپنے سابقہ ​کاؤنٹی دور کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

پاک بھارت جوڑی کی ویڈیو وائرل ہونے پر گویا سوشل میڈیا صارفین کو ایک تحفہ مل گیا اور انہوں نے دلچسپ تبصرے کرڈالے، شائقین کرکٹ کی اکثریت کا کہنا ہے کہ دونوں بیٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو ‘ڈی کوڈ’ کی جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں