جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

آر او پلانٹ بند، بدعنوانی کے الزام میں دو افسران معطل

اشتہار

حیرت انگیز

تھرپارکر : یومیہ 20 لاکھ گیلن میٹھا پانی سپلائی کے لئے قائم کردہ مٹھی آر او پلانٹ بند کردیا گیا، جس کی بڑی وجہ کرپشن بتائی جارہی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھرپارکر ضلع میں ایک بار پھر پینے کے پانی کی قلت کا قوی امکان ہے متعدد آر او پلانٹس خراب پڑے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ کمپنی اور مقامی پبلک ہیلتھ افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے جاری ہونے کا نوٹس لے لیا گیا۔ سیکریٹری پبلک ہیلتھ نے 18 اور 17 گریڈ کے 2سینئر افسران کو معطل کردیا۔

- Advertisement -

محکمہ پبلک ہیلتھ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مٹھی میں قائم ایشیا کا بڑا آر او پلانٹ پانی کی سپلائی نہیں کررہا ہے، 2افسران معطل اور متعلقہ کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تھرپارکر میں نصب آر او پلانٹس کے فنڈز میں بے ضابطگیاں پائی گئی تھیں، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مصری شاہ نے میگا فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے آر او پلانٹس کے فنڈز میں خورد برد پر2افسران ک معطل کرکے انہیں کراچی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

معطل ہونے والے افسران میں ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد اسلم ڈاہری اور ایس ڈی این او مٹھی محمد ادریس میمن شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں