چکوال موٹروے پرمسافروین الٹ گئی،4 افراد جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

چکوال موٹروے پرمسافروین الٹ گئی،4 افراد جاں بحق

چکوال: بلکسر اور کلر کہار کے درمیان موٹر وے پرمسافر وین الٹنے سے چارافراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

موٹروے پولیس حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کردیا گیا۔

مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 5افرادجاں بحق*

ذرائع کے مطابق تین زخمی مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے۔

افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ موٹر وے پرکلرکہارکے مقام پرخطرناک موڑہونے کے سبب اکثر غفلت برتنے کے سبب حادثات پیش آتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں