site
stats
سندھ

لاڑکانہ میں پل ٹوٹنے سے تانگہ دریائے دادو میں گر گیا

لاڑکانہ : لنک روڈ پر واقع باڈہ پل کا کچھ حصہ خستہ حالی کی وجہ سے ٹوٹ جانے کی وجہ سے تانگہ دریا میں جا گرا جس کے سبب دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ لنک رود پر واقع باڈرہ پل کا لچھ حصہ درمان میں سے ٹوٹ گیا اوراُس پر سے گذرنے والا ٹانگہ سواریوں سمیت دریا میں جا گرا جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جاں بحق ہونے والی افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال کر قریبی واقع تعلقہ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کو گذرے ایک گھنٹہ ہونے کے باوجود اب تک جائے وقوعہ پراب تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی نمائندوں کے نہ پہنچنے کے باعث امدادی کارروائی کا آغاز نہیں ہو سکا ہے تا ہم مقامی دیہاتیوں کی جناب سے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں ڈوبنے والے افراد کو ریسکیو کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر لوگوں کی کافی تعداد جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا،علاقہ مکینوں نے پل کی خستہ حالی اور انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے پل کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top