ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

کراچی میں راستوں کی بندش، پی آئی اے کا پروازوں کیلیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں دھرنوں سے راستوں کی بندش کے باعث پی آئی اے انتظامیہ نے پروازوں کو شیڈول کے مطابق چلانے کے لیے ایئرپورٹ کے اطراف میں رہنے والے فضائی عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دیں۔

قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے جناح ٹرمینل کے اطراف میں رہنے والے فضائی عملے کو طلب کر لیا ہے، ملیر، شاہ فیصل کالونی، جناح گارڈن میں مقیم عملے کی پروازوں کی روانگی کے لیے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق شام کو کراچی سے ملک کے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی پروازیں روانہ کردی گئیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ قومی ائرلائن کی پروازوں پرشہر کے دیگر مقامات سے عملے کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا تاہم پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسافر پی آئی اے کال سینٹر سے ائیرپورٹ روانگی سے قبل فلائٹس کی معلومات حاصل کریں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں