تازہ ترین

راستوں‌ کی بندش، آئل کمپنیز نے پٹرول کی ترسیل روک دی

پی ٹی آئی کے کل شروع ہونے والے لانگ مارچ اور حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کیلیے پکڑدھکڑ جیسے اقدامات کے بعد آئل کمپنیز نے ترسیل روک دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کل شروع ہونے والے لانگ مارچ اور حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کیلیے پکڑدھکڑ اور راستوں کی بندش جیسے اقدامات کے بعد آئل کمپنیز نے ترسیل روک دی ہے جس کے باعث پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پٹرولیم ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ کل سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے آئل کمپنیز نے ترسیل روک دی ہے اور کل گاڑیاں تیل سپلائی نہیں کریں گی۔

ترجمان کے مطابق آئل کمپنیوں سے پہلے ہی تیل سپلائی ڈیڑھ ماہ سے کم ہے، راستے بند ہونے سے سپلائی میں مزید گیپ آئے گا۔

ترجمان پٹرولیم ایسوسی ایشن نے کہا کہ پٹرول پمپس پر پہلے ہی تیل کا ذخیرہ کم ہے اس حوالے سے کسی بھی بحران سے بچنے کیلیے حکومت اپنی حکمت عملی وضع کرے۔

 مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستے بند کرنے کا حکم

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستےبند کرنے اور پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments