جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

پیدل سڑک کراس کرنے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (12 دسمبر 2025): لاہور میں پیدل سڑک کراس کرنے پر شہری کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری ارسلان نے نواز شریف انٹرچینج پر سڑک پیدل کراس کی، اس کوتاہی کے باعث بڑا ٹریفک حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقدمہ رنگ روڈ پولیس میں تعینات اہلکار عامر محمود نے درج کروایا جس میں دفعہ 273 شامل ہے۔

شہری ارسلان کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ پیدل سڑک کراس کرنے پر کسی بھی شہری کے خلاف یہ پہلا مقدمہ ہے۔

+ posts

احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں