ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

راستے میں‌ درخت کا معمولی تنازع خونیں تصادم میں تبدیل، 7 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ (12 مئی 2026): صوبہ خیبر پختونخوا میں راستے کے معمولی تنازع پر جھگڑا خونیں تصادم میں تبدیل ہو گیا چار سگے بھائیوں سمیت 7 افراد قتل ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ خونیں تنازع نوشہرہ میں میاں عیسیٰ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں معمولی بات پر ہونے والا جھگڑا اتنا بڑھا کہ گولیاں چل گئیں اور سات افراد کو قتل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق راستے کے تنازع پر فریقن میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں سات افراد مارے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق راستے میں موجود درخت کے تنازع پر مسلح فریقین آمنے سامنے آگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فریق سے چار بھائی جبکہ دوسرے فریق سے دو بھائی والد سمیت جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور حالات کشیدہ ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں