پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے پر سعودی ولی عہد کے مشکور ہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے پر سعودی ولی عہد کے مشکور ہیں، عازمین حج کو ایئر پورٹس پر انتظار کی زحمت گوارا نہیں کرنا پڑے گی۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، منصوبے میں شمولیت کے بعد پاکستانی حجاج کی کسٹم چیکنگ اور امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ایئرپورٹس پر عازمین حج کو انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی، روڈ ٹو مکہ کے تحت ہر سال لاکھ25ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔

اس حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے، یاد رہے کہ حج 2019 کیلئے فضائی آپریشن چار جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے دو روز قبل40رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے، سعودی وفد روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا جہاں وفاقی وزیر نور الحق قادری اور سیکریٹری مذہبی امور کی جانب سے سعودی وفد کو گل دستہ پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے 40 رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، سعودی وفد نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں