The news is by your side.

Advertisement

سی پیک کے منصوبوں‌ پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہورہا ہے، بیلٹ اور روڈ ویژن کا آغاز ایک تاریخ ساز اقدام ہے جس سے نئے رابطوں کا دور شروع ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین کے صدر کا وب بیلٹ اورون روڈ کا اقدام منفرد حیثیت کا حامل ہے، اس اقدام کے ذریعے ترقیاتی حکمت عملی مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اور روڈ ویژن کا اقدام مستقبل کا آئینہ دار اور پاکستان کی تاریخ کا اہم حصہ بنے گا اور اس سے رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، پاکستان میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

پڑھیں: بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا افتتاحی سیشن‘ چین سے کئی نئے معاہدے

یہ بھی پڑھیں: ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 65 ممالک کے لیئے کارگر ثابت ہوگا: وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں شفافیت قائم رکھنے کے لیے نئے مینار قائم کیے گئے ہیں، سی پیک جیو اکنامک لینڈ اسکیپ کو ازسرنو مرتب کیا اس لیے یہ منصوبہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں