جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

شہری رُل گئے، برف باری سے بند سڑکیں 5روز بعد بھی کلیئر نہ کی جاسکیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : شمالی علاقہ جات کو برف باری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، برف سے بند سڑکوں کو پانچ روز بعد بھی کلیئر نہ کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، موسم کی شدت میں اضافے نے شہر قائد کے معتدل موسم کو بھی شرما دیا ہے۔

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ملک کے شمالی علاقہ جات برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث نتھیا گلی، بکوٹ روڈ، خانسپور روڈ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برف باری سے بند سڑکوں کو پانچ روز بعد بھی کلیئر نہیں کیا جاسکا ہے اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ اور مشینری بھی روڈ سے غائب ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں