تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی، کی اہم شاہراہ گٹر کے پانی میں ڈوب گئی

کراچی: شہر قائد میں ضلع وسطی کی اہم شاہراہیں گٹر کے پانی میں ڈوب گیئں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کی رسہ کشی کی وجہ سے شہر قائد میں بارش سے قبل ہی گٹر ابل پڑے۔

جہانگیر روز ، تین ہٹی سمیت شہر کی اہم شاہراہیں گندے پانی میں ڈوب گئیں، ذرائع کے مطابق سیوریج لائن چوک ہونے کی وجہ سے بدبودار پانی شاہراہ لیاقت پر جمع ہوگیا جس کی وجہ سے اہم شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔

کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ سے سڑک پر آنے والا گٹر کا پانی پٹیل پاڑہ، بلوچ پاڑہ اور لسیبلہ کی سڑک تک پھیل گیا، علاوہ ازیں ناظم آباد، اور فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بھی گٹر کا پانی جمع ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 100 فیصد درست ثابت ہوئی

اہم شاہراہوں پر گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ایمبولینسز اور موٹرسائیکل سواروں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی کی اہم شاہراہ پر ابلنے والے گٹر کا نوٹس لیا اور فوری طور پر سیوریج لائنوں کا کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -