کراچی: سی ویو کے بند راستے کھول دیے گئے ARYNews.tv Breaking News
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: سی ویو کے بند راستے کھول دیے گئے

کراچی: پولیس نے سی ویو کے راستے بند کرکے ہزاروں شہریوں کو گھر واپس جانے پر مجبور کردیا بعدازاں راستے کھول دیے لیکن شہریوں کا غصہ برقرار رہا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پہلے سی ویو کے راستے بند کیے اور اور ہزاروں لوگوں کر گھر واپس جانے پر مجبور کردیا اور تھوڑی دیر بعد راستے کھول دیے۔ پولیس کے راستے کھولنے اور بند کرنے کے دوران شہریوں کی نیو ایئر نائٹ بر باد ہوگئی۔

نئے سال کا آغاز دنیا بھر میں لوگ خوشیاں مناتے ہوئے کررہے ہیں مگر کراچی میں شہری ساحل تک نہیں جاسکتے،جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر شہریوں کو سی ویو سے دور کردیا گیا۔ خوشی منانے آئے لوگ راستے بند دیکھ کر مایوس لوٹ گئے۔

اے آر وائی نیوز نے پابندی کا معاملہ اٹھایا تو پولیس کو ہوش آیا اور سی ویو جانے والے راستے کھول دیے ۔ پولیس چیف نے کہا ہے کہ لوگ سی ویو آئیں لیکن ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔

سی ویو کے راستے کھلنے پر شہریوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا لیکن کچھ شہریوں نے غصے میں کہا کہ اس طرح راستے بند کرکے کھولنے سے اچھا ہے دوبارہ بند کردیں کیوں کہ پولیس کے راستے بند کرنے اور کھولنے کے دوران میں کراچی والوں کی نیو ایئر نائٹ برباد ہوگئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں