The news is by your side.

Advertisement

کیا واقعی بھنے ہوئےچنے خواتین کی صحت کےلیے بہترین ہیں؟

بھنے ہوئے کالے چنے ایسی غذا ہے، جس کے کھانے سے ناصرف خواتین کی صحت بہتر رہتی ہے بلکہ اس سے بچوں کی نشونما بھی اچھی ہوتی ہے، اس کے علاوہ چنے کھانے سے جسم کا کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

فائبر سے بھرپور غذا میں پروٹین، کیلشیم اور آئرن کی مقدار بھی وافر ہوتی ہے، جس سے جسم کی کمزوری دور ہوتی ہے۔

خواتین کی صحت

خواتین اگر بھنے ہوئے چنوں کا استعمال کریں تو اپنی روز مرہ کی تکالیف سے نجات حاصل کرسکتی ہیں اور ان کی جسمانی قوت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

خواتین کے پوشیدہ امراض سے نجات، وزن میں کمی اور انکی قوت مدافعت میں اضافے کے لئے بھنے چنے کا استعمال بہترین ہے۔

بچوں کی نشوونما

بھنے ہوئے کالے چنوں کا استعمال نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کے لئے بھی بہت نفع بخش ہے اگر آپ اپنے بچے کی جسمانی قوت بڑھانا اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو بچوں کو اس میں کشمش اور مصری ملاکر کھلاسکتے ہیں۔

کولیسٹرول گھٹاتا ہے

کالے چنے اگر بھون کر کھائیں جائیں تو یہ کولیسٹرول کم کرنے کے لئے بہترین غذا ہیں، اس کا باقاعدگی سے استعمال کرکے کولیسٹرول کے مسئلے کو آپ آسانی سے حل کر سکتے ہیں، اس میں موجود غذائی اجزاء فطری انداز میں کولیسٹرول کو کنٹرول رکھتے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں