جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 1 ڈاکو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں 4 ڈاکو شہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور روحی نالے کے قریب رائیونڈ روڈ پر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔

ملزمان کی جانب سے پولیس پرفائرنگ کردی گئی،ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پرہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے مسروقہ موٹرسائیکل اورپستول برآمد کر کےلاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا،جبکہ فرار ہونے والے ڈاکووں کا تعاقب جاری ہے۔


لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک


خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور میں دریائے راوی پر ڈیرہ سائیں کےقریب ساندہ میں دہشت گردوں کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فرارہوتے ہوئے فائرنگ شروع کی تھی۔

سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے تھے۔ سی ٹی ڈی کےمطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی تھی۔


سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار


واضح رہے کہ تین روزقبل کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ملتان میں کارروائی کرکے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں