اٹلی: ڈاکوؤں نے ڈرامائی انداز میں پولیس کی وردی میں ملبوس ہوکر دن دیہاڑے کیش وین لوٹنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک ٹرک کو سڑک کے درمیان کھڑا کرکے اسے آگ لگادی اور پھر پولیس ہی کے انداز میں گاڑیوں کی لائٹیں روشن کرکے تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے اہلکار کسی ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس دوران آرمرڈ گاڑی میں دھماکا ہوا اور ملزمان کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
@dailymailau The gang blocked the road by setting a truck on fire, while using vehicles with flashing lights to impersonate police and move in on the armoured van. The targeted vehicle belonged to Battistolli, which operates armoured cash transport services across Italy. Other drivers caught up in the ambush were also robbed, according to Italian media. The suspects then fled, triggering a chase with the Carabinieri, during which a police car was hit by three gunshots and an unmarked vehicle was rammed. The robbery was ultimately unsuccessful, with the gang failing to escape with any cash from the van, according to local reports. Authorities confirmed no one was injured and said police are hunting at least two more suspects, with other gang members car-jacking passing motorists to aid their escape. #italy #crime #news #australia #fyp ♬ original sound – Daily Mail Australia
اٹلی کے مشہور اسٹیٹ روڈ 613 پر پیش آئے اس واقعے کے دوران ڈاکوؤں نے سڑک پر گاڑیاں کھڑی رکھنے پر مجبور کئی افراد کو بھی لوٹ لیا، تاہم کیش وین لوٹنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
ملزمان نے فرار کی کوشش کے دوران پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، تاہم پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈاکو بینک کی کیش وین سے 7 کروڑ لوٹ کر فرار
حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


