The news is by your side.

Advertisement

کراچی، نجی اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے نجی اسپتال میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکو دن دیہاڑے عملے کو یرغمال بنا کر ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپتال بھی غیر محفوظ ہوگئے ہیں، فیڈرل بی ایریا کے نجی اسپتال میں ڈاکو عملے یو یرغمال بنا کر ڈھائی لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے اسپتال سپروائزر کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز آصف خان کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں واقعہ اسپتال سے لوٹے گئے سامان میں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ڈی وی آر سمیت دیگر سامان بھی شامل ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مسلح ڈاکو بیس سے پچیس منٹ تک ڈکیتی میں مصروف رہے اور پھر باآسانی فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے اسپتال کے عملے اور گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ مریضوں کے تیمارداروں اور ڈاکٹرز سے بھی لوٹ مار کی، اسپتال ملازم کا کہنا تھا کہ ڈاکو سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر لے گئے، کمرے کا دروازہ بند تھا اسے لاتیں مار کر توڑا اور سب کچھ لے گئے۔

سیکیورٹی کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے سر پر مکا مارا اور اکاؤنٹنٹ پر بھی تشدد کیا، اسپتال کے بزرگ ملازم کا کہنا تھا کہ ڈاکو ڈھائی لاکھ روپے کاؤنٹر سے لے گئے ہیں جبکہ 25 ہزار عملے اور مریض کے تیمارداروں سے لوٹے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں، پولیس کے مطابق مسلح ملزمان فرار ہوتے ہوئے گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تھے پھر انہوں نے اسلحہ آگے جاکر مسجد کے قریب پھینک دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں