کراچی : شہر قائد میں ڈکیتوں نے گھر میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر نواجوان کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتیوں اوراسٹریٹ کرائم کاسلسلہ نہ رک سکا، شہر میں چوراور ڈکیت گھروں میں گھس کرلوگوں کو مارنے لگے۔
کراچی کے علاقے میں ماڑی پورتھانے کے قریب ڈکیتوں نے گھر میں چوری کی واردات کی ، اس دوران ڈکیتی مزاحمت پر گھرمیں موجود جاوید نامی نواجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ علاقے کی لائٹ گئی ہوئی تھی، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، لوڈشیڈنگ کے دوران 4 ملزمان شہری جاوید کے گھرمیں داخل ہوئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر سے 50 ہزار روپے اور سونےکی 2چوڑیاں لوٹیں، جس کے بعد شہری نےتعاقب کیا تو ملزمان نے گھرسے کچھ فاصلے پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے شہری موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
Comments
- Advertisement -