The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں ڈاکواسلحے کے زورپرلاکھوں روپے اورانارچھین کرفرار

کراچی: شہرقائد میں دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی میں 3 مسلح ڈاکو لاکھوں روپے کے ہمراہ اناربھی لوٹ کرلے گئے، واقعےکی فوٹیج کے اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز2 ایکسٹنشن میں 3 مسلح ڈاکو شہری سے ساڑھے چارلاکھ چھین کرباآسانی فرارہوگئے تھے۔

اے آروائی نیوز کی حاصل کردہ فوٹیج میں دیکھا جاکستاہے کہ ایک کارمیں سوارمسلح افراد نے کس طرح گاڑی کوروکااورکلاشنکوف کے بل بوتے پرشہریوں کولوٹ کربا آسانی چلتے بنے۔


ملزمان حیرت انگیز طور پررقم چھیننے کے بعد گاڑی میں رکھے ہوئے ’تین کلوانار‘ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی ساؤتھ زون میں لوٹ مار کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے اوراب تک کلاشنکوف کے بل بوتے پرمتعددشہری لٹ چکے ہیں جبکہ پولیس ان وارداتوں پر قابوپانے میں تاحال ناکام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں