بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کراچی میں لیٹرے بے لگام : گھر کے باہر کھڑی فیملی کو لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں لیٹروں نے عزیز آباد میں گھر کے باہر کھڑی فیملی کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے ، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک اور کیپ استعمال کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری گھر کی دہلیز پر بھی محفوظ نہیں رہے، عزیز آباد بلاک 8 میں گھر کے باہر کھڑی فیملی کو لوٹ لیا گیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کو فیملی سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ گھر کے باہر ایک مرد اور عورت کھڑے ہوتے ہیں کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان پہنچ جاتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر موبائل فون نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

واردات کل شام چار بجے پیش آئی ، اس دوران ملزمان نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک اور کیپ استعمال کی۔

خیال رہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق کہ 4 ماہ میں 9 ہزار 464 شہریوں کے موبائل فون چھینے گئے جبکہ 18 ہزار 953 شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں، مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔

سی پی ایل سی کا کہنا تھا کہ 4ماہ کےدوران شہریوں کو 754 گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اغوا برائے تاوان کی 2 ،بھتہ خوری کی 5 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں