ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

نامعلوم مسلح ملزمان نے سستے آٹے کا اسٹال لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: ملک بھر میں جہاں ایک جانب آٹے کا بحران بدترین ہوتا جارہا ہے وہیں حکومت کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز پر لوٹ مار کی خبریں زیر گردش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایسا ہی واقعہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں پیش آیا، جہاں حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستے آٹا اسٹال کو لوٹ لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے دعویٰ کیا کہ ملٹری روڈ پر پبلک اسکول کے قریب قائم سستے آٹے کے اسٹال کو نامعلوم مسلح افراد لوٹ کر فرار ہوگئے، نامعلوم ملزمان نے اسٹال سے 20 آٹے کے تھیلے اور 45 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جرمن کمپنی کا روس میں اپنا کاروبار جاری رکھنے کا اعلان

دوسری جانب ملک میں آٹے کی من مانے داموں پر فروخت کو روکنے والا کوئی نہیں ہے، کراچی میں ایک سو پچاس سے ایک سو ساٹھ تو لاہور میں فی کلو آٹا ایک سو ساٹھ روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، کوئٹہ میں بھی ایک کلو آٹا ایک سو چالیس سے ایک پچاس روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔

ادھر مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 280 جبکہ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 574 روپے ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں