تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈکیتوں کی دیدہ دلیری، سرعام جیولری شاپ پر دھاوا (ویڈیو وائرل)

واشنگٹن: امریکا میں ہتھوڑا بردار ڈکیتوں کا گروہ سر عام جیولری شاپ لوٹ کر فرار ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دن دیہاڑے ڈکیتوں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بولا اور قیمتی جواہرات لے اڑے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کی ویڈیو کی مدد سے پولیس ملزمان کی تلاش میں ہے۔ مناظر میں دیکھا جاسکتا کہ ملزمان بلاخوف وخطر دکان میں داخل ہوئے اور ہتھوڑے سے شیشے توڑے جہاں زیورات موجود تھے۔

جس ڈکیت کے ہاتھ جو جیورلی کا سیٹ آیا وہ، وہ لے کر فرار ہوا۔

کیلیفورنیا میں نقاب پوش ڈکیت گروپ نے کھلے عام خریداروں کے سامنے واردات کی ہتھوڑوں اور دیگر آلات کی مدد سے سنار کی دکان کے شیشے توڑ نے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

ویڈیو میں دکان مالکان کو ملزمان کے پیچھے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -