The news is by your side.

کراچی :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بیٹے کے سامنے باپ کو گولی مار دی، رقم لوٹ کر فرار

کراچی : ڈاکوؤں نے ڈکیتی پر بیٹے کے سامنے باپ کو گولی مار دی اور پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقہ سرجانی ٹاؤن میں ڈاکو گھر کے سامنے شہری سے پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے۔

شہری بینک سے رقم نکلوا کر گھر پہنچا تھا کہ دوموٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل آگے لگا کر کار کو روک لیا۔

مزاحمت پر بیٹے کے سامنے باپ کو گولی مار دی ، تین ڈاکو رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم ایک ڈاکو علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

عوام نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ شہری مضروب اورزخمی ملزم کی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے گاڑی کے آگے موٹر سائیکل لگا کر روکا اور شہری کو لوٹ مار میں بیٹے کے سامنے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

علاقہ مکین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم کو پکڑ لیا تاہم 3 فرار ہوگئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں