تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا سے موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے ہینڈ بیگ چھین لیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ وگلوکارہ سلمیٰ آغا کو ڈاکوؤں نے سرِ راہ لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں مشہور اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کو 2 موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے لوٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 65 سالہ سلمیٰ آغا نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ وہ ہفتے کی صبح ممبئی کے مضافاتی علاقے ورسووا میں اپنے بنگلے سے کیمسٹ کی دکان تک رکشے میں جا رہی تھیں کہ 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے ان سے ہینڈ بیگ چھین لیا۔

رپورٹ کے مطابق بیگ میں 2 موبائل فونز، نقدی، چابیاں اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں، شکایت پر ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔

سلمیٰ آغا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد انھوں نے ورسووا پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا، لیکن کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ پولیس تھانے گئیں تو ایک افسر نے انھیں بتایا کہ ایف آئی آر درج ہونے میں تین گھنٹے لگیں گے، لیکن ان کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

سلمیٰ آغا نے کہا کہ انھوں نے منگل کو ٹوئٹر کے ذریعے واقعے کے بارے میں ممبئی پولیس کو مطلع کیا۔ انھوں نے کہا اس علاقے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسے ہی جرائم کی اطلاع ملی ہے۔

تاہم دوسری طرف ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے بارے میں پوچھے جانے پر، ورسووا پولیس اسٹیشن کے ایک سینئر اہل کار نے کہا، ہم واقعے کے دن ہی ایف آئی آر درج کرتے ہیں، لیکن اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے اور وہ بعد میں آئیں گی، ہم نے دوبارہ بھی ان سے رابطہ کیا لیکن وہ نہیں آئیں۔

Comments

- Advertisement -