تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ہمارے عہد کے ڈاکو بھی ڈیجیٹل ہوگئے، ویڈیو وائرل

کراچی: ڈاکو بھی ٹک ٹاک کے سحر میں مبتلا ہوگئے، کلاشنکوف اٹھائے گانا چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکو بھی ڈیجیٹل ہوگئے اور ٹاک ٹاک پر ویڈیو بنانے لگے، بیک گراؤنڈ میں گانا چلایا اور کلاشنکوف تھامے رہے۔

گانے کا بول تھے ’تم نے مجھے ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا، مجھے ڈاکو بنایا۔‘

جدید اسلحہ اٹھائے ڈاکو گانے کے بول پر عمل کرتے نظر آئے، اسلحہ اٹھائے ڈاکوؤں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں کسی نے کہا کہ واہ بھئی ٹک ٹاک پر بھی ڈاکو آگئے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اب جس نے ٹک ٹاک پر مشہور ہونا ہے ان کے پاس چلا جائے۔‘

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے اور صارفین اپنی رقص اور دیگر مزاحیہ حرکات کی ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈالتے ہیں اور صارفین کی جانب سے داد وصول کرتے ہیں۔

تاہم ڈاکوؤں کی جانب سے ٹک ٹاک پر گانے اور اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنانا پہلی بار سامنے آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -