اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کراچی میں ڈاکو دودھ کے ڈرم میں چھپائے 60 لاکھ روپے لے اڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکو دودھ کے ڈرم میں چھپائے 60 لاکھ روپے لے اڑے ، متاثرہ بیوپاری کراچی سے دھابیجی جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں ڈاکو دودھ کے ڈرم میں چھپائے 60لاکھ روپے لے اڑے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بیوپاری کراچی سے دھابیجی جا رہا تھا، واردات کراچی یا ٹھٹھہ کی حدود میں ہوئی اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

متاثرہ بیوپاری نے بیان میں کہا کہ رقم دودھ کے ڈرم میں چھپا کر رکھی تھی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے ڈرم سےرقم نکالی۔

حکام کا کہنا تھا کہ شبہ ہے واردات بیوپاری کے قریبی شخص کی مخبری پر کی گئی، بیوپاری رقم کی ادائیگی کے لئے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ جاتا ہے۔

یاد رہے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 1 میں واٹر بورڈ دفتر کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی تھی، جہاں ڈاکو بلڈر کمپنی کے رائیڈر سے 46 لاکھ روپے سے زائد چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ واقعہ کی رپورٹ سیلز منیجر عبدالباسط کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے، جس میں سیلز منیجر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واردات میں رائیڈر اور ڈرائیور کی ملی بھگت ہوسکتی ہے، جس پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں