وزیراعظم نوازشریف کے چھوٹے بھائی میں گھرچوری -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نوازشریف کے چھوٹے بھائی میں گھرچوری

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے گھرسے ملازمائیں چوری کرکے فرارہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف کے ماڈل ٹاوٗن میں واقع گھرمیں دو گھریلو ملازماوٗں نے چوری کی واردات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملازمائیں عباس شریف کے گھرسے کروڑوں روپے مالیت کے گہنے، نقدی اوردیگر قیمتی چیزیں لے کرفرار ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کا باقاعدہ مقدمہ درج کرایا گیا ہے جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے اس خبرکی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے بھائی ہونے کے سبب عباس شریف کے گھرکی سیکورٹی انتہائی سخت ہے اور پولیس کی نفری بھی یہاں تعینات رہتی ہے۔

عباس شریف وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی تھے جوکہ جنوری 2013 میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں