The news is by your side.

Advertisement

اسٹریٹ کرائم کا جن پھر بے قابو، پولیس وردی میں پیٹرول پمپس پر ڈکیتی

کراچی : شہر قائد کے پیٹرول پمپس بھی اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہ رہ سکے، سرجانی میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے پمپ پر شہریوں و عملے کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی میں برسوں سے اسٹرئٹ کرمنلز کا راج ہے جسے ختم کرنے کے صرف دعوے کیے گئے لیکن عملی طور پر اسٹرئٹ کرائم کا جن اب بھی بے قابو ہے، جس سے اب پیٹرول پمپس بھی محفوظ نہیں۔

سرجانی میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے ڈکیتی کے دوران شہریوں اور عملے کو زمین پر لٹا کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے جبکہ لسبیلہ کے علاقے میں اسٹریٹ کرمنلز کیشیئر سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاون میں پیٹرول پمپ پر ملزمان نے شہریوں و عملے سے صرف رقم چھینی جبکہ موبائل فون چھوڑ دئیے، واردات کے دوران اسٹریٹ کرمنلز نے پولیس موبائل جیسی گاڑی استعمال کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں