تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈکیتی کے دوران عجیب و غریب واقعہ، ڈاکو بھی پریشان، ویڈیو وائرل

آپ نے اکثر ایسی فلمیں یا ویڈیوز دیکھی ہوں گی کہ جس میں ڈاکو جب کسی جگہ دھاوا بول دیتے ہیں تو وہاں افراتفری مچ جاتی ہے اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگتے ہیں۔

لیکن دنیا میں ایسے بھی پر سکون اور بے فکر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بڑے سے بڑے واقعے کو دیکھ کر بھی کسی قسم کا ردعمل نہیں دیتے اور اپنے چہرے یا حرکت سے نارمل دکھائی دیتے ہیں۔

ایک ایسا ہی واقعہ اسپین کے ایک شہر میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکیتی کے دوران ایک شخص آرام سے بیٹھا مرغی کی بوٹیاں کھاتا رہا اور ڈاکو اپنی واردات میں مگن رہا۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک ریستوران میں کچھ لوگ میز کرسی پر بیٹھے کھانا کھا رہے تو کچھ کھڑے ہوکر خوش گپیوں میں مصروف تھے اسی دوران ایک ڈاکو ریستوران میں داخل ہوا۔

موٹر سائیکل ہپیلمٹ پہنا ہوا یہ مسلح ڈاکو سیدھا اندر آیا اور گاہکوں سے رقم کا مطالبہ کیا اور گھبرائے ہوئے لوگوں نے بھی بغیر کسی چوں چراں کے رقم اس کے حوالے کردی۔

ویڈیو کی خاص بات ایک گاہک ہے جو کرسی پر سکون سے بیٹھا رہا جبکہ ڈاکو اس کے پاس ہی کھڑا تھا لیکن بجائے گھبرانے کے وہ آرام سے چکن کی بوٹیاں مزے لے کر کھاتا رہا، یہی نہیں اس نے اپنا موبائل بھی بہت بے نیازی سے اس ڈاکو کے حوالے کردیا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور شیئر کیا، صارفین نے مذکورہ شخص کے پرسکون رہنے اور اس کے رد عمل پر شدید حیرانگی کا اظہار کیا۔

کسی کا کہنا تھا کہ اگر اس ڈاکو کی جگہ میں ہوتا اور کسی کو اتنے سکون سے بیٹھا مرغی کھاتا ہوا دیکھ کر خود ہی ڈر جاتا، ایک اور صارف نے کہا کہ میرے خیال میں اس ریستوران میں دنیا کی بہترین چکن دستیاب ہے۔

Comments

- Advertisement -