ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کراچی ریڈزون میں ڈکیتی کی بڑی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ریڈزون سندھ اسمبلی کے قریب موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں لاکھوں روپے کے موبائل فونز چھین لیے گئے۔

روڈزون میں موبائل مارکیٹ میں 3موٹرسائیکلوں پر سوار 5 ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون لوٹ لیے۔ واردات میں مارکیٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے 55موبائل فونز لوٹے گئے۔

ملزمان بآسانی 2 کاٹن اور ایک بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزادخان نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت کی ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور مسروقہ مال کی برآمدگی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئےکار لائے جائیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں