کراچی : شہر قائد میں مسلح ڈکیتوں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ رات ڈاکوؤں نے غریب بائیک رائیڈر سے اس کا موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔
کراچی کے علاقے شہیدِ ملت روڈ کے قریب آن لائن بائیک رائیڈر سے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر لے گئے، رائیڈر سے ڈکیتی کی یہ واردات گزشتہ شب پیش آئی۔
ڈکیتی کے بعد بائیک رائیڈر سڑک کنارے بیٹھ کر روتا رہا، متاثرہ بائیک رائیڈر کے مطابق اس کے ساتھ پہلے بھی ڈکیتی کی دو بار وارداتیں ہوچکی ہیں۔
رائیڈر کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل 25 ہزار روپے کا موبائل فون خریدا تھا، ایک لاکھ روپے کی موٹر سائیکل اب کہاں سے خریدوں گا۔
متاثرہ نوجوان رائیڈر نے روتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے گھر سے محنت کرنے کے لیے نکلتے ہیں، ہمیں انصاف چاہیے۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
اس حوالے سے پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ واقعے سے متعلق تاحال کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی، تاہم جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔
کراچی: 58 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کا معمہ حل، کمپنی کا ملازم ہی ’گھر کا بھیدی‘ نکلا


