کراچی : ڈاکؤوں نے مزاحمت پر سترہ سالہ لڑکی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا، پندرہ سالہ بہن بھی زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد کے گھر میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران سفاک ڈاکؤوں نے قیمتی سامان تو لوٹا ہی ساتھ ہی گھر میں موجود سترہ سالہ لڑکی کو قتل بھی کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت علینہ کے نام سے ہوئی ہے، تیز دھار آلے سے حملے میں پندرہ سال کی مانو بھی زخمی ہو گئی۔
مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو گھر میں گھسے اور اسلحے کے زور پر بڑی بہن علینہ کو رسیوں سے باندھ دیا، چھوٹی بہن علوینہ نے مزاحمت کی تو چھریوں کے وار سے اسے قتل کر دیا۔
واردات کے وقت ان کے والدین کام پر اور دو بھائی اسکول گئے ہوئے تھے، ڈاکوؤں نے چہرے پر نقاب کر رکھا تھا۔
مقتولہ علینہ کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ ڈاکو ہزاروں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون لے گئے اور مزاحمت پر میری بیٹی کو قتل کر دیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں 18 سالہ لڑکی شوہر کے ہاتھوں قتل
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم مختلف پہلووں سے تفتیش جاری ہے۔