چاقو بردار شخص کا متحدہ کے رکن اسمبلی پر حملہ، رقم لوٹنے کی کوشش knife attack
The news is by your side.

Advertisement

چاقو بردار شخص کا متحدہ کے رکن اسمبلی پر حملہ، رقم لوٹنے کی کوشش

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم کا چاقو بردار شخص سے سامنا ہوا اور ملزم نے رقم چھیننے کی ناکام کوشش کی.

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر اور قرب و جوار کے علاقوں میں چاقو بردار شخص کے خواتین پر حملوں کا معاملہ ابھی سلجھا نہیں تھا کہ ڈکیتوں نے لوگوں کو چاقو دکھا کر رقم چھیننا شروع کردی۔

اسی طرح کا ایک واقعہ نارتھ ناظم آباد کے بلاک این میں پیش آیا جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اے ٹی ایم سے پیسے نکال رہے تھے تو چاقو بردار شخص نے اُن پر حملہ کرکے رقم چھیننے کی ناکام کوشش کی۔

پڑھیں: کراچی: چاقو حملے سے بچنے کے لیے آئی جی سندھ کا شہریوں کو انوکھا مشورہ

رکن قومی اسمبلی کے محافظوں نے اور علاقہ مکینوں نے چاقو بردار شخص کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص کے پاس پستول نہیں تھی اور یہ حملہ صرف رقم لوٹنے کی غرض سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ گلستان جوہر اور دیگر قریبی علاقوں میں چاقو بردار شخص 15 سے زائد خواتین پر حملہ کر کے انہیں زخمی کرچکا ہے تاہم گزشتہ روز گلستان جوہر میں ہی ایک شخص کو چاقو کے حملے سے زخمی کیا گیا۔

اب تک ہونے والے حملوں میں سے کچھ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہیں تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس شخص تک پہنچنے میں تاحال ناکام ہیں جبکہ سندھ کے وزیر داخلہ ملزم کو نفیساتی قرار دے چکے ہیں ۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں