کراچی (04 جنوری 2026): کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی کی ایک واردات میں ڈکیت گھر سے لاکھوں کیش اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
کورنگی سیکٹر 35 کبڈی گراؤنڈ کے ایک گھر میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے کیش اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس کی ٹیم اطلاع ملنے پر تفتیش کے لیے گھر پہنچ گئی۔
متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ گھر والے سب امام بارگاہ گئے ہوئے تھے، جب گھر واپس آئے تو سارا سامان بکھرا ہوا تھا، چور 10 سے 12 لاکھ کیش، شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور دیگر سامان لے گئے۔
متاثرہ فیملی کے مطابق انھیں ایک پڑوسی نے بتایا کہ رکشے میں 2 افراد کو گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔ کرائم سین یونٹ کی جانب سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کیمبرج سسٹم سے منسلک اسکولوں کے طلبہ کے لیے بڑی خبر
ادھر، گلبرگ پولیس کا اپوا کالج گراؤنڈ کریم آباد کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ، 3 موبائل فون برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت احمد شاہ عرف بیٹری کے نام سے ہوئی ہے، ملزم علاقے میں خوف و ہراس کی علامت تھا، اور اس کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل رہیں، احمد شاہ کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے، جب کہ اس کا ساتھی شیراز عرف بھانجا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


