جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کیا آپ ٹرمینیٹر 2 کے ولن کے بارے میں یہ حیران کن بات جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ کی مشہور زمانہ ایکشن فلم ٹرمینیٹر 2: ججمنٹ ڈے سنہ 1991 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں ٹرمینیٹر کا مرکزی کردار آرنلڈ شوازینگر نے نبھایا تھا، فلم کا ولن ٹی 1000 کو مووی کے ہیرو سے زیادہ طاقتور دکھایا گیا تھا۔

یہ ایسا ولن تھا جو مووی کے دو کرداروں جان کونر اور سارہ کونر کو مارنے کے لیے بھیجا جاتا ہے لیکن آرنلڈ شوازینگر یعنی ٹرمینیٹر ان کی حفاظت کے لیے آجاتا ہے۔

یہ ایسا کردار تھا جو ٹرمینیٹر کی طرح اسٹیل کا بنا ہوا جسم نہیں رکھتا تھا بلکہ اس کا وجود پارے سے بنا ہوا تھا، یہی وجہ تھی کہ اس پر کوئی ہتھیار کام نہیں کرتا تھا۔

- Advertisement -

اس فلم کو ریلیز ہوئے تقریباً 31 سال گزر چکے ہیں لیکن اس کی مقبولیت ہے کہ کم ہی نہیں ہوتی اور لوگ اب بھی اس کی باتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

چند دن قبل ٹویٹر پر ایک صارف نے فلم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رابرٹ پیٹرک کو ایک پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹویٹر صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ کیا آپ جانتے ہیں رابرٹ پیٹرک نے ٹرمینیٹر 2: ججمنٹ ڈے کے لیے بغیر پلکیں جھپکائے فائرنگ کی ٹریننگ لی تھی۔

رابرٹ پیٹرک نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہتھیار سے فائرنگ کرنے سے قبل ٹریننگ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پلکیں نہ جھپکانا سیکھنا ٹی 1000 کا کردار نبھانے کے لیے ضروری تھا، مجھے فائرنگ رینج پر کافی ٹریننگ کرنی پڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں