انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ 62 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، وہ 1992ء ورلڈ کپ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میں 4236 رنز بنائے، وہ 1987ء سے 2003ء تک ہمشائر کاؤئنٹی سے منسلک رہے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رابن اسمتھ آسٹریلیا شفٹ ہوگئے تھے۔
‘جج’ کے نام سے مشہور سابق کرکٹر ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی نمایاں رہے، جہاں انہوں نے 71 میچوں میں 39.01 کی اوسط سے 2419 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے سابق کرکٹر الکوحل کے استعمال اور مینٹل ہیلتھ کے باعث کافی عرصے زیرِ علاج رہے، تاہم ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ رابن کا انتقال گھر میں ہوا ہے۔
ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے کا اعزاز، سابق پاکستانی کرکٹر انتقال کر گئے
اسمتھ کا شمار انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹرز میں کیا جاتا تھا، وہ اپنے فیورٹ شارٹ اسکوائر کٹ کے باعث کافی شہرت رکھتے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



