(12 مارچ 2026): پیشہ ور بھکاری بھی ہوتے ہیں اور کچھ ضرورت کے تحت بھی بھیک مانگتے ہیں مگر سڑک پر روبوٹ بھی بھیک مانگ رہا ہے۔
انسان یا تو کسی ضرورت کے تحت مجبور ہو کر کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے، یا پھر وہ پیشہ ور بھکاری ہوتا ہے، جس کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔ اس کی مثال کئی کروڑ پتی بھکاری ہیں، جو منظر عام پر آ چکے ہیں۔
تاہم بھارت میں سڑک پر آپ کو اب انسان کے بجائے ایک روبوٹ بھیک مانگتا اور سب کے سامنے ہاتھ پھیلاتا دکھائی دیتا ہے، اب اس کیا مجبوری ہے یا وہ پیشہ ور بھکاری ہے، جانتے ہی اس کی تفصیلات میں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند نوجوانوں نے تجرباتی بنیادوں پر ایک بھکاری روبوٹ بنایا۔ انہوں نے پروگرامنگ کے ذریعہ اس کو بھیک مانگنے کا ٹاسک دیا، جو اس نے کامیابی سے پورا کیا۔
نوجوانوں نے روبوٹ میں پروگرامنگ سیٹ کر کے اس کو ایک سڑک پر چھوڑ دیا اور خود وہاں سے دور ہٹ گئے۔ پھر روبوٹ نے سڑک پر چلتے ہوئے راہگیروں کے پاس جا کر ان سے مخصوص انداز میں گفتگو کی اور بھیک مانگنے کے لیے ہاتھ بھی پھیلائے۔
سڑک پر ایک روبوٹ کو بھیک مانگتے دیکھ کر لوگ حیران ہوئے اور اکثریت نے یہ نا قابل یقین دلچسپ منظر اپنے موبائل فون کیمروں میں محفوظ کر لیا، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا، "انسانوں کی بے روزگاری کے بعد اب روبوٹ کی بے روزگاری کا تجربہ بھی شروع ہو گیا ہے”، جبکہ دیگر نے اس تجربے کو ٹیکنالوجی اور معاشرتی مسائل پر طنزیہ عکاسی قرار دیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


