تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کیا آپ کو بھی لینس ڈالنے میں مسئلہ پیش آتا ہے؟ امریکی شخص نے آسان حل نکال لیا

فلوریڈا : امریکی باشندے نے آنکھوں میں لینس ڈالنے اور نکالنے کیلئے ایک "کلیرا لینس روبوٹ” ایجاد کیا ہے جسے آواز کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

اب تک جتنے بھی روبوٹ بنائے گئے ہیں وہ یا تو ہاتھ سے کنٹرول ہوتے ہیں یا ان میں پہلے سے پروگرامنگ کر دی جاتی ہے لیکن فلوریڈا میں ایک شخص نے ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو آواز کے ایک اشارے پر آنکھوں سے لینس نکالنے اور ڈالنے کا کام بخوبی انجام دے گا۔

اس حوالے سے روبوٹ بنانے والے کیرگ ہارشوف نامی شخص کا کہنا ہے کہ میں نے آواز سے چلنے والا روبوٹ ایجاد کیا تاکہ بزرگ مریضوں اور معذور افراد کی مدد کی جاسکے اور کسی اور کی مدد کے بغیر ان کے کانٹیکٹ لینس کو ہٹایا اور لگایا جاسکے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیرگ ہارشوف نے بتایا کہ ہم نے بوڑھے افراد پر بھی یہ ڈیوائس آزمائی ہے، میں بوڑھا بھی ہوں یہ ڈیوائس میرے لیے بھی کار آمد ہے اور یہ واقعتا مہارت کے ساتھ انسان کی مدد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری یہ کاوش سب کو پسند آئی ہے اور اس کے کام کو دیکھ کر اس کی تعریف بھی کی گئی ہے کہ یہ کس حد تک بہتر کام انجام دیتا ہے۔

روبوٹ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روبوٹ کی مدد سے لینس کو داخل کرنے اور آسانی سے ہٹانے کے لیے اس میں ایک سکشن کپ لگایا گیا ہے جسے اسی مقصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کیرگ ہارشوف کی نئی ایجاد "کلیرا لینس روبوٹ” فی الحال بوسٹن میں کلینیکل ٹرائلز سے گزر رہا ہے جس کیلئے توقع کی جارہی ہے کہ یہ اگلے سال کے اوائل میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظوری کے بعد مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

Comments

- Advertisement -