تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مرکزی شاہراہوں پر روبوٹ پولیس آفیسر تعینات

بیجنگ: چین کے شمالی علاقے میں مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ پولیس آفیسر نے تعیناتی کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں اتنظامیہ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے مصنوعی ذہانت کے حامل پولیس روبوٹس نہ صرف ٹریفک پولیس اہلکار کے فرائض انجام دیں گے بلکہ گاڑیوں کی آمد و رفت کو یقینی بنائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق روبوٹ افسران راہگیروں کی رہنمائی کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی نظر رکھیں گے اور اُن کا ڈیٹا محکمے کو فراہم کریں گے، علاوہ ازیں حادثات اور ٹریفک جام کے حوالے سے بھی بذریعہ وائرلیس اطلاع دیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی علاقے کے مختلف شہروں کی مرکزی سڑکوں پر تعینات ہونے والے روبوٹس انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے ہیں اور ان میں کیمرہ بھی نصب ہے جو سڑک پر چلنے والی گاڑیوں اور نمبر پلیٹ کی تصاویر لے کر پولیس اہلکاروں کے پاس موجود موبائل ایپ پر ارسال کریں گے۔

محکمہ پولیس نے مصنوعی ذہانت کے افسران کی تعینات کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو مستقبل میں دیگر محکموں میں بھی روبوٹ فرائض انجام دیں گے۔

تعیناتی کے بعد روبوٹ پولیس افسر نے پیٹرولنگ کی اور شاہراہوں پر چلنے والی گاڑیوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روبوٹ میں ایسا سینسر نصب کیا گیا جو خود بہ خود چلنے اور رکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، حیران کن طور پر روبوٹ پولیس افسر سڑک پر ہی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کرنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔

Comments

- Advertisement -