تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ماسک لگانے کی تلقین کرنے والے روبوٹ

پیرس: فرانس کے انجینئرز نے ایسے روبوٹ تیار کرلیے جو شہریوں کو ماسک پہننے کی یاد دہانی کرائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے انجینئرز نے تقریباً چار فٹ اونچے ایسے ’پیپر روبوٹس‘ میں نیا فیچر شامل کرلیا جس کے بعد اب وہ دکانوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس آنے والے شہریوں کو ماسک پہننے کی یقین دہانی کرائیں گے۔

یہ روبوٹس ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو تلقین کریں گے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لیے اپنے منہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔

انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ جدید ترین کیمروں سے لیس ہیں جو شہری کی تصویر کھینچ کر اُس کے چہرے پر ماسک کی موجودگی یا غیر موجودگی کا معلوم کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بحرین نے کرونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے روبوٹ تیار کرلیا

جس شہری نے ماسک نہیں پہنا ہوگا تو یہ روبوٹ آرٹی فیشل انٹلیجنس کی مدد سے اُسے تلقین کریں گے کہ آپ کو ہمیشہ درست طریقے سے ماسک استعمال کرنا چاہیے، روبوٹ کے ٹوکنے پر اگر کوئی شہری ماسک پہنے گا تو یہ اُس کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ’یہ روبوٹ پولیس نہیں بلکہ صارفین کو ماسک کی تلقین کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ انہیں بار بار یاد دہانی کروائی جاسکے‘۔

Comments

- Advertisement -