ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

برطانیہ: راچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ کو سزا سنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کی عدالت نے راچڈیل (Rochdale) گرومنگ گینگ کے سرغنہ محمد زاہد کو 35 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیگر 6 گینگ ممبران کو بھی طویل قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ’باس مین‘ نے 13 سال کی عمر سے لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ لڑکیوں کو ’جنسی غلام‘ کی طرح استعمال کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا تھا کہ متاثرہ لڑکیاں منشیات، شراب اور سگریٹ نوشی میں مبتلا تھیں۔ اس گینگ نے لڑکیوں کو رہائش اور سہولتیں فراہم کر کے اپنے قبضے میں لئے رکھا۔

واضح رہے کہ گرومنگ گینگز بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے گروہوں کو کہا جاتا ہے۔

اس وقت امریکہ اور برطانیہ کے سوشل میڈیا پہ برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال کے گرومنگ گینگز کے حوالے سے بہت زیادہ شور مچا ہوا ہے۔ بچوں سے جنسی زیادتی کے درجنوں مقدمات 90 کی دہائی سے تواتر سے سامنے آئے ہیں۔

ان گینگز پر الزام تھا کہ یہ کم عمر بچوں بالخصوص لڑکیوں سے دوستی کر کے انہیں بہلا پھسلا کر نشے کا عادی بناتے تھے اور پھر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

برطانوی علاقوں روچڈیل، اولدہام اور روتھرہم سے سامنے آنے والے کیسز میں دو چار نہیں لگ بھگ 1400 سے بھی زیادہ بچوں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کے مسافروں کیساتھ کیا ہوگا؟ اسرائیل نے بتادیا

اس معاملے کی ایک کڑی یہ بھی ہے کہ نشانہ بننے والے بچوں کی واضح اکثریت کا تعلق سفید فام برطانوی کمیونٹی سے تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں