تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فلم شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے ہلاکتیں، دی راک کا مستقبل کے حوالے سے بڑا اعلان

میکسیکو: فلم شوٹنگ کے دوران گولی چلنے سے دو لوگوں کی ہلاکت کے بعد ہالی ووڈ اسٹار نے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

ہالی ووڈ اسٹار اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار دی راک نے 20 اکتوبر کو فلم کی شوٹنگ کے دوران اصلی پستون کی گولیاں چلنے سے دو افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور فلموں میں اصلی پستول کے استعمال کی مخالفت کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوئن جانسن نے اعلان کیا کہ ’میری پروڈیکشن کمپنی مستقبل میں کبھی فلم شوٹنگ کے لیے اصل بندوق کا استعمال نہیں کرے گی‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی بیس تاریخ کو جس فلم ’رسٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران گولیاں چلنے سے ہلاکتیں ہوئیں، اُس کی پروڈکشن ڈوئن جانسن کی کمپنی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم اور ٹی وی سیریز کی شوٹنگ میں اب سے ربڑ کی بندوقیں میں استعمال کی جائیں گے، اگر اُس میں اضافی اخراجات آئے تو وہ پروڈکشن کمپنی اپنی جیب سے ہی ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: پال واکر کی بیٹی کی شادی، وِن ڈیزل نے دوستی کا حق ادا کردیا

راک نے کہا کہ ’نیو میکسیکو میں ہونے والے فلم سیٹ پر ہلاک ہونے والی خاتون کو میں ذاتی طور پر جانتا تھا، مجھے اُن کے اہل خانے کے دکھ ، درد کا احساس ہے‘۔

یاد رہے کہ شوٹنگ کے دوران 68 سالہ  ایلیک بالڈون ایکشن سین عکس بند کروا رہے تھے، جس میں پروپ گن کا استعمال کیا جانا تھا۔ اداکار نے جیسے ہی گن کا استعمال کیا تو گلی 42 سالہ خاتون کو لگی جس سے وہ ہلاک ہوگئیں، ہدایت کار بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے تھے جو بعد میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -