The news is by your side.

Advertisement

بغداد میں سعودی سفارت خانے پرراکٹ حملہ

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے پرراکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی سفارت خانے پر راکٹ حملہ ہوا ہے اورجائے وقوعہ سے اٹھتا دھواں دوردورتک دیکھا جاسکتا ہے۔

ریسکیو ادارے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

راکٹ حملے کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹرز بھی پروازیں کررہے ہیں، سعودی عرب نے بغداد میں سفارت خانہ یکم جنوری 2016 کو کھولا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شیعہ عالم دین شیخ النمر کی سزائےموت کے بعد شیعہ اکثریتی ممالک میں سعودی عرب کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

تہران میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے سعودی سفارت خانے کو نذرآتش کردیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں