تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

عراق: امریکی فوجی اڈے پر چار میزائل فائر، عراقی فوجی زخمی

بغداد: عراقی دارالحکومت میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر راکٹ سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں چار عراقی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے گرین زون میں قائم امریکی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد پولیس نے تعین کیا تو معلوم ہوا کہ امریکی بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے پر 4 راکٹ داغےگئے،جس کے نتیجے میں اب تک چار عراقی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجی بیس پر مارٹر گولوں اور راکٹ سے حملہ کیا گیا، جس میں امریکی فوجیوں کے رہائشی علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں‌کی۔

مزید پڑھیں:یرانی حملے کا خوفناک منظر ناقابل بیان ہے، امریکی فوجی

یہ بھی پڑھیں: ایران راکٹوں نے تباہی مچادی، تصاویر لیک ہونے پر تہلکہ مچ گیا

یاد رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، اس سے قبل بھی امریکی سفارت خانے پر میزائل داغے جاچکے جبکہ فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے بڑے پیمانے پر امریکی ایئربیس کو نشانہ بھی بنایا تھا جس سے جانی و مالی نقصانات سامنے آئے تھے، ایرانی صدر نے اس حملے کو کامیاب جبکہ ٹرمپ نے ناکام قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -