تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قندھار دھماکوں‌ سے گونج اٹھا، ایئرپورٹ پر میزائل حملے

کابل: افغان شہر قندھار کےائیرپورٹ پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں، فوری طور پر جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قندھار ایئرپورٹ پر آج صبح متعدد راکٹ حملے کئے گئے، حملوں کے باعث خوف وہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے راکٹ حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق راکٹ فائر رات گئے داغے گئے، ان میں سے دو رن پر گرے، جس کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں خواتین کا پہلا جم

دوسری جانب افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات میں شدید لڑائی جاری ہے، طالبان شہر کے جنوبی حصوں میں داخل ہوگئے ہیں، افغان طالبان کا دعویٰ ہے کہ صوبےکےسترہ میں سے پندرہ اضلاع پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کی قندھاراور لشکرگڑھ کی جانب بھی پیش قدمی جاری ہے، افغان طالبان سے نمٹنے کے لئے کابل میں افغان صدر کی اہم رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جن میں سابق جنگی سردار، سیاستدان اور فوج اور انٹیلی جنس کے سابق سربراہان شریک ہوئے۔ ملاقات میں عبداللہ عبداللہ، عبدالرب رسول سیاف اور محمد کریم خلیلی بھی موجود تھے۔

افغان صدارتی محل سے جاری اعلامیہ کے مطابق افغان رہنماؤں نے سیاسی مذاکرات کے ذریعہ افغانستان میں قیام امن کا مطالبہ کیا اور ملک کی سالمیت کے لئے لڑنے والی افغان فوج پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -