تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

راجر فیڈرر کے الوداعی میچ میں رافیل نڈال بھی آبدیدہ ہوگئے

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر لیور کپ میں اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلا اس دوران فیڈرر اور رافیل نڈال دونوں آبدیدہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے، واضح رہے کہ راجر فیڈرر میچ میں شکست ہوئی اور ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔

راجر فیڈرر کے آخری میچ پر کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا جارہا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے راجر فیڈرر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیمپئنز کے احساسات، آنسو، قربانیوں، مشکلات اور چیمپئن بننے کی جدوجہد کی عکاسی کرتے ہیں اسے صرف ایک چیمپئن ہی محسوس کرسکتا ہے۔‘

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ ’کس نے سوچا تھا کہ حریف ایک دوسرے کے ساتھ ایسا محسوس کرسکتے ہیں لیکن یہ کھیل کی خوبصورتی ہے۔‘

کوہلی نے مزید کہا کہ ’یہ میرے لیے اب تک کی سب سے خوبصورت تصویر ہے جب آپ کے ساتھی آپ کے لیے روتے ہیں، ان دونوں کے لیے عزت کے سوا کچھ نہیں۔‘

یاد رہے کہ راجر فیڈرر نے گزشتہ دنوں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور لیور کپ ان کا آخری ایونٹ تھا وہ 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -