site
stats
پاکستان

پاکستانی نوجوان ورلڈ سمٹ ایوارڈ میں جیوری کا رکن منتخب

Rohayl Varind

اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوان روہیل ورنڈ کو ورلڈ سمٹ ایوارڈ کے سفیر اور جیوری رکن کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔ 30 طلبہ پر مشتمل اس جیوری میں فیصل آباد کا رہائشی نوجوان واحد پاکستانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن روہیل ورنڈ کو اقوام متحدہ نے ورلڈ سمٹ ایوارڈ کا سفیر اور جیوری رکن منتخب کیا ہے‘ ایوارڈ کے لیے 178 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے پراجیکٹ آئیڈیا ز جمع کرائیں گے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے شروع کیے جانے والے اس ایوارڈ کا مقصد دنیا کی بہتری کے لیے پیش کیے جانے والے آئیڈیا ز کی ترویج ہے۔

روہیل 2015 میں برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد ہونے والے والے ورلڈ یوتھ سمٹ ایوارڈ میں اپنے پراجیکٹ ’وائس آف آر‘ کے لیے ایوارڈ جیت کر ہیڈلائنز کی زینت بنے تھے۔

اس وقت سے لے کر آج تک روہیل پاکستان محروم طبقے کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں ‘ گزشتہ سال ایران کی دیوارِ مہربانی کی طرز پر انہوں نے دیوارِ انسانیت کا سلسلہ شروع کیا تھا جسے بے پناہ پذیرائی ملی۔

گزشتہ سال دسمبر میں روہیل نے ایک کچی آبادی میں اسکولش شروع کیا اور اب ان کا زیادہ تر وقت اس اسکول کی بہتری کے لیے گزرتا ہے۔ یہاں 30طالب علم زیرِ تعلیم ہیں جنہیں کتابیں ‘ بیگ اور دیگر اشیا اسکول کی جانب سے مہیا کی جاتی ہیں۔

ان کی مسلسل کاوشوں کے سبب اقوام متحدہ کے ورلڈ سمٹ ایوارڈز نے ایک بار پھر انہیں عالمی افق پر پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے کا موقع دیا ہے اور اب وہ اس ایوارڈ میں بطور جیوری رکن اور سفیر کام کریں گے۔

روہیل کا کہنا ہے کہ دنیا کےایک بڑے اور اہم فورم پرپاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ عنقریب ویانا میں ہونے والی فاتحین کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top