اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

بحیرہ انڈمان میں کشتی حادثہ، 250 مہاجرین لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

بینکاک: اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین سے متعلق اداروں کے مطابق بحیرہ انڈمان میں ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں تقریباً 250 روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی شہری لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) نے جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ مردوں، خواتین اور بچوں سے بھری یہ کشتی تیز ہواؤں، خراب سمندری حالات اور حد سے زیادہ بوجھ کے باعث ڈوب گئی۔

بیان کے مطابق یہ کشتی بنگلہ دیش کے جنوبی علاقے ٹیکناف سے روانہ ہوئی تھی، اس کا رخ ملائیشیا کی جانب تھا اور یہ بحیرہ انڈمان میں موجود تھی۔

اقوامِ متحدہ کے اداروں نے کہا کہ یہ سانحہ روہنگیا کے طویل عرصے سے جاری بے دخلی اور پائیدار حل کی عدم موجودگی کی ہولناک انسانی قیمت کو ظاہر کرتا ہے۔

دریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے مطابق 9 اپریل کو ایک جہاز نے اس کشتی سے 9 افراد کو بچایا، تاہم کشتی کے ڈوبنے کا درست وقت معلوم نہیں ہو سکا۔

یاد رہے کہ 2017 میں میانمار کی فوج کی جانب سے نسل کشی کے دوران 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان اپنے گھروں سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں